پیرو کے علاقے جنین میں 6.9 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے


ویب ڈیسک November 21, 2026

جنوبی امریکی ملک پیرو کے علاقے جنین (Junín) میں 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکوں سے مختلف علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں و عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے خاصے شدید محسوس کیے گئے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں عمارتوں، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ نقصان پہنچنے کے خدشات پیدا ہوگئے۔
پیرو کے علاقے جنین میں 6.9 شدت کا زلزلہ، دارالحکومت لیما تک جھٹکے محسوس کیے گئے.

جنوبی امریکی ملک پیرو کے وسطی علاقے جنین میں 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت لیما سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔