ملائیشیا کا بھارتیوں کیلئے یکم جنوری سے ویزا فری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

بی جے پی سرکار کی ناکام سفارتی پالیسی کے باعث آئے روزمختلف ممالک بھارت پر پابندیاں عائد کررہے ہیں


ویب ڈیسک November 21, 2026

بی جے پی سرکار کی ناکام سفارتی پالیسی کے باعث آئے روزمختلف ممالک بھارت پر پابندیاں عائد کررہے ہیں.

ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق ملائیشیا یکم جنوری2027 سے بھارتی شہریوں کیلیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت ختم کردے گا.

یکم جنوری کےبعد ملائیشیا میں داخلے کیلیے بھارتی شہریوں کو ویزا،پاسپورٹ سمیت دیگرشرائط پوری کرنا لازمی ہوں گی.

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق 2026 میں ایران اورسری لنکا سمیت9ممالک نے بھارتی شہریوں کیلیے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کیں جس سےان کابیرون ملک سفرمشکل ہوگیا.