طالبان رجیم کی پابندیاں، افغانستان میں انسانی بحران مزید سنگین

خواتین کا تحفظ اوربنیادی انسانی امداد کی فراہمی بھی متاثرہوئی


ویب ڈیسک November 21, 2026

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم بین الاقوامی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے.

اقوام متحدہ کے دفتربرائے رابطہ انسانی امور(اوچا) کی رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سےاکتوبرمیں افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں29 رکاوٹوں کے واقعات پیش آئے.

طالبان رجیم کی مداخلت سےشعبہ صحت اورتعلیم کیساتھ خواتین کا تحفظ اوربنیادی انسانی امداد کی فراہمی بھی متاثرہوئی.

طالبان رجیم نےمعاہدوں پردستخط میں تاخیراورنقل وحرکت محدود کرکے انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کیں.

بین الاقوامی ادارے سیو دی چلڈرن کے سروے کے مطابق 90فیصد مہاجرافغان خاندان خوراک،73فیصد رہائش اور62 فیصد طبی سہولیات سے محروم ہیں.