لاہور: خاوند کی غیر موجودگی میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار 

ملزم زبردستی گھر میں گھس کر ہراساں کر رہا تھا،  پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا


سید مشرف شاہ November 21, 2026

لاہور میں خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے قانون کے شکنجے میں آنے لگے جب کہ شفیق آباد پولیس نے خاوند کی غیر موجودگی میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار  کرلیا۔

ملزم زبردستی گھر میں گھس کر ہراساں کر رہا تھا، شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو  نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین اور بچوں سمیت کمزور طبقے کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔