پشاور:
گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے نئی صوبائی حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا،مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت قبائلی اضلاع میں صحت کی سہولیات کا نیا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع خیبر کے علاقہ مستک میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹرفعال کردیاگیا۔
کمیونٹی ہیلتھ سینٹرمیں مریضوں اور طبی عملے کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ کمیونٹی سینٹرسے مستک اور پائندہ چینہ کے تقریباً 20 ہزار افراد کو علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے فعال ہونے سے مقامی آبادی کو معمولی علاج کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا ۔
خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کے صحت کے شعبے میں اقدامات عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت ہیں۔