ملک بھر کےعوام نئے چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حق میں بول پڑے

شہریوں کے مطابق نئے صوبے بننے سے سندھ کے نظرانداز علاقے بھی ترقی سے مستفید ہوں گے


خالد محمود November 22, 2026

ملک بھر کےعوام کی جانب سے نئے چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

کوئٹہ، لیہ ،بہاولنگر اور کراچی کے شہریوں نے پسماندہ علاقوں کی ترقی  کے لیے نئے صوبوں کی حمایت کر دی  ہے۔ اس حوالے سے بات کرتےہوئے شہریوں کا کہنا تھاکہ بلوچستان جیسے بڑے رقبے کے صوبے کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا بہت ضروری ہے۔

شہریوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، اس سےلوگوں کوبنیادی سطح پر سہولیات ملیں گی۔ صوبہ بہاولپور بننے سے جنوبی پنجاب کے شہروں کے مسائل حل ہوسکیں گے۔

شہریوں کے مطابق نئے صوبے بننے سے سندھ کے نظرانداز علاقے بھی ترقی سے مستفید ہوں گے۔