نارتھ کراچی 4 کے چورنگی کے قریب سے انسانی سَر برآمد

گزشتہ روز نارتھ کراچی سے انسانی دھڑ بھی ملا تھا، فی الحال تصدیق نہیں کی جا سکی


ساجد رؤف November 22, 2026

کراچی:

نارتھ کراچی 4 کے چورنگی کے قریب سے ایک انسانی سَر ملا ہے جس پر ابتدائی ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

گزشتہ روز نارتھ کراچی سے انسانی دھڑ بھی ملا تھا، فی الحال تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے کہ آج ملنے والا سر کس کا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی، جس میں سفاک بیٹے نے مبینہ طور پر گھر میں سوئے ہوئے باپ کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے سر دھڑ سے جدا کر دیا تھا۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ مقتول کا سر برآمد نہیں ہو سکا تھا۔