نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب سید حیدرشاہ  نے سلامتی کونسل کی کمیٹیوں میں اظہار خیال کیا


ویب ڈیسک November 22, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف اپنایا جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب سید حیدرشاہ  نے سلامتی کونسل کی کمیٹیوں میں اظہار خیال کیا۔

حیدر شاہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، گزشتہ 3 سال میں افغانستان سے دہشتگردی میں 4700 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ افغانستان سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

حیدر شاہ نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو میزبانوں اور پاکستان کے بنیادی دشمن کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان نے 1267 پابندیوں کے نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کر دیا، لسٹنگ اور ڈی لسٹنگ کا عمل شفاف اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو،  اسلاموفوبیا اور دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بھی انسداد دہشتگردی میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا، اے آئی اور کرپٹو کرنسی سے دہشتگردی کی مالی معاونت روکی جائے، پاکستان کا قرارداد 1540 پر عملدرآمد اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر زور دیا۔