رشتے کی حرمت پامال، اپنے ہی بھائی کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، پولیس


سید مشرف شاہ November 22, 2026

لاہور:

باٹاپور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رشتوں کا تقدس پامال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایات پر خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کینٹ کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر رشتے کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے اپنے ہی بھائی کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گرفتار ملزم کی شناخت احد کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔