جامع کلاتھ کے قریب خود کو گولی مار زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

متوفی کپڑے کی دکان میں ملازمت کرتا تھا اور قرضوں کی وجہ سے پریشان رہتا تھا


اسٹاف رپورٹر November 22, 2026

کراچی:

ایم اے جناح روڈ عالم کلاتھ مارکیٹ کے قریب خود کو گولی مار کرشدید زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 نومبرکو کھارادر تھانے کے علاقے ایم اے جناح روڈ عالم کلاتھ مارکیٹ کوشن مارکیٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص 25 سالہ زین ولد دوست محمد 8 تک موت اورزندگی میں کشمکش میں مبتلا رہنےکے بعد اتوار کو دوران علاج دم توڑگیا.

ایس ایچ او کھارادر پون کمار کے مطابق متوفی شخص عالم کلاتھ مارکیٹ کوشن مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں ملازمت کرتا تھا اور متوفی قرضوں کی وجہ سے پریشان رہتا تھا اورمتوفی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی متوفی نوجوان 8 رات تک زیرعلاج رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑگیا

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔