گورنرراج کے بعد پختونخوا میں صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری

ان اقدامات کا مقصد ٹانک میں صفائی، صحت، تعلیم اور نظام کی مضبوطی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے


خالد محمود November 22, 2026

پشاور:

گورنرراج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کے صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری  ہیں۔

بدلتا،نکھرتا،مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت  ضلع ٹانک کی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم چلائی گئی  ہے، اس دوران بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹانک میں طبی مراکز اور تعلیمی اداروں کے دورے بھی کیے گئے ہیں، اس دوران صحت کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور اسکولوں کے تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد ٹانک میں صفائی، صحت، تعلیم اور نظام کی مضبوطی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔