وانا بازار میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، پولیس


علی مراد November 22, 2026

پشاور:

جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

شہید پولیس کانسٹیبل کی شناخت سلام دوتانی کے نام سے ہوئی ہے۔