بنوں؛ دو بھائی سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

تینوں کو نامعلوم افراد فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینک کر چلے گئے، پولیس


ویب ڈیسک November 23, 2026
فائل فوٹو

بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود کمپنی روڈ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس لاشوں کی شناخت دو بھائیوں رزاق اور جیدے جبکہ تیسرے کی شناخت عادل نواز کے نام سے ہوئی، تینوں کو نامعلوم افراد فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینک کر چلے گئے۔

پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔