پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہم اپنی پارٹی کی کسی شخصیت کے نام پر اسٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا


احتشام بشیر November 23, 2026

پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے محکمہ کھیل کو نام تبدیل کرنے ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ دور حکومت میں ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ارباب نیاز صوبے کی شخصیت تھے اور کھیلوں کے لیے ان کی خدمات تھیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہم اپنی پارٹی کی کسی شخصیت کے نام پر اسٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے۔