بیس بال: ہوم رن پر کیچ پکڑنے والی خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور میک اپ کا سامان گرا بیٹھیں

ایما نے تاریخی ہوم رن کی گیند تو حاصل کرلی لیکن خوشی سے اچھلنے لگیں تو پرس سے پیسے، لپ گلوس اور دیگر اشیا باہر گر گئیں


اسپورٹس ڈیسک November 23, 2026

امریکی ریاست شکاگو میں بیس بال میچ کے دوران ہوم رن پر کیچ پکڑنے والی ایک خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور میک اپ کا سامان گرا بیٹھیں۔

24 سالہ ایما روڈریگز شکاگو وائٹ سوکس اور نیویارک میٹس کے میچ میں موجود تھیں۔

اس دوران جیک راجرز نے اپنے کیریئر کا پہلا واک آف ہوم رن لگایا جس کی گیند ایما کے قریب آگری۔

انہوں نے تاریخی ہوم رن کی گیند تو حاصل کرلی لیکن خوشی سے اچھلنے لگیں تو پرس سے پیسے، لپ گلوس اور دیگر اشیا باہر گر گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایما کو بعد میں گیند کے بدلے راجرز کی جانب سے دستخط شدہ بیٹ، گیند اور جرسی بھی تحفے میں ملے۔ یوں ان کی خوشی یادگار بن گئی۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ان کے بیگ سے گرنے والی رقم اور سامان کی کل مالیت کتنی تھی اور آیا وہ ان کو واپس ملی یا نہیں۔