بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ

بھارتی حکومت مسلمانوں کے نام ووٹر فہرستوں سے خارج کرکے انہیں  غیر ملکی قرار دیتے ہوئے  ملک بدر کر رہی ہے


ویب ڈیسک November 24, 2026
فوٹو: بھارتی میڈیا

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے مطابق بھارت میں ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے دوران اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

چیئرپرسن امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی محمود احمد کے مطابق؛
بھارتی حکومت مسلمانوں کے نام ووٹر فہرستوں سے خارج کرکے انہیں  غیر ملکی قرار دیتے ہوئے  ملک بدر کر رہی ہے.

یو ایس سی آئی آر ایف کے کمشنر جین ملز نے مذہبی بنیادوں پر اقلیتوں کی بے دخلی پر تنقید کرتے ہوئے بھارت کو تشویش ناک ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے.

بھارتی جریدہ دی آبزرور پوسٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو مذہبی شناخت کی بنیاد پر ملک بدری کا نشانہ بنانا اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے لیے سنگین خطرہ قرار.

یو ایس سی آئی آر ایف نے اقلیتوں پر تشدد روکنے میں ناکامی پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آر ایس ایس پر پابندیوں کا مطالبہ کیا.