دانش تیمور اور عائزہ خان اب ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آتے؟ اداکار نے اہم انکشاف کر دیا

انہوں نے بتایا کہ عائزہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


ویب ڈیسک November 24, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان کی تقریبات میں غیر موجودگی کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں دانش تیمور نے امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کسی ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق سوال کیا۔

اداکار نے جواب دیا کہ ہم دونوں ایک اچھے اسکرپٹ کے منتظر ہیں، محض حقیقی زندگی میں میاں بیوی ہونے کی وجہ سے کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنا کافی نہیں، کہانی بھی مضبوط ہونی چاہیے۔

دانش تیمور نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہم اب بھی ساتھ ہیں، عائزہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تاہم اداکار کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ساتھ ہیں تو تقریبات میں ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آتے؟ جبکہ کئی مداحوں نے دانش تیمور کے بیان پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

Danish Taimoor On Ayeza Khan’s Absence From His LifeDanish Taimoor On Ayeza Khan’s Absence From His LifeDanish Taimoor On Ayeza Khan’s Absence From His Life