’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کا فائنل ٹریلر جاری، تین سپر ہیرو ٹیمز پہلی بار ایک ساتھ دکھیں گے

جو اور انتھونی روسو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 18 دسمبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


ویب ڈیسک November 24, 2026

مارول اسٹوڈیوز نے فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

مارول سنیماٹک یونیورس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونجرز، ایکس مین اور فینٹاسٹک فور کی ٹیمیں ایک ہی فلم میں دکھائی دیں گی۔ فلم میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اس بار آئرن مین کے بجائے طاقتور ولن ’ڈاکٹر ڈوم‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی تین مختلف دنیاؤں کے گرد گھومتی ہے جنہیں تباہی سے بچانے کیلئے سپر ہیروز اپنے اختلافات بھلا کر ایک مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہوں گے۔

فلم کی ایک اور خاص بات کرس ایونز کی اسٹیو راجرز کے کردار میں واپسی ہے جن کا سفر 2019 میں ریلیز ہونے والی ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ میں بظاہر اختتام پذیر ہو گیا تھا۔

جو اور انتھونی روسو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 18 دسمبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔