ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے میں تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری بنا ڈالی

سوریاونشی نے 204 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے


اسپورٹس ڈیسک November 24, 2026

بھارت اے کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے میں تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف سوریاونشی نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 28 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے جیک فریسر میکگرک کا 29 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے وہی جارحانہ انداز جاری رکھا اور 40 گیندوں پر لسٹ اے کے تیز ترین 150 رنز مکمل کیے۔ بعد ازاں انہوں نے صرف 52 گیندوں پر لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری بھی بنا ڈالی۔

اس سے قبل لسٹ اے میں تیز ترین سنچری 102 گیندوں پر بنائی گئی تھی۔

سوریاونشی نے 53 گیندوں پر 204 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ ان کی اس جارحانہ اننگز کی بدولت بھارت اے نے یو اے ای کے خلاف 250 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر صرف 14.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔