پاکستان میں آج ’بِیور مون‘ کا نظارہ کیا جا رہا ہے

نومبر کے مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بِیور مون‘ کہا جاتا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2026

پاکستان میں آج ’بیور مون‘ کا نظارہ کیا رہا ہے، مختلف شہروں میں معمول سے بڑا چاند دیکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا بھر میں آج نومبر کا سپر مون جاری ہے جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

لاہور میں چاند مکمل ہونے کا عروج رات 7 بج کر 53 منٹ پر ہوگا۔ لاہور میں چاند شام 4 بج کر 30 منٹ پر طلوع اور کل صبح 6 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوگا۔

واضح رہے سپر مون زمین کے قریب ہونے کے باعث معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔ نومبر کے مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بِیور مون‘ کہا جاتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس نام کی ابتدا ’مَین فارمرز المانک سے ہوئی جس نے1930 کی دہائی میں پہلی مرتبہ پورے چاند کے لیے مقامی امریکی قبائل کے رکھے گئے نام شائع کیے تھے۔

اس المانک کے مطابق موجودہ شمالی اور مشرقی امریکا کے مقامی امریکی قبائل نے اس پورے چاند کو بیور مون کا نام دیا تھا۔