کراچی میں درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

آئندہ 3 روز کے دوران دن کے وقت موسم خشک رہنے اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے


اسٹاف رپورٹر November 24, 2026

کراچی:

شہر میں صبح و رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی، منگل کو کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری کمی سے 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں خنکی میں اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے، پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری کمی سے 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران دن کے وقت موسم خشک رہنے اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران کم سے کم پارہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، دن کے پہلے پہر مشرقی و شمال مشرقی جبکہ شام کے وقت مغرب اور جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔