میر رضا کیس میں چالان جمع کرانے کے لیے 14 دن کی مہلت کی درخواست منظور

علیشاذ اور اور احمد بھاردے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کی سماعت ہوئی


ناصر بٹ November 24, 2026

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا کیس میں تفتیشی افسر کی مشتبہ افراد علیشاذ اور احمد بھاردے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اور چالان جمع کرانے کے لیئے 14 دن کی مہلت کی درخواست منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس میں علیشاذ اور اور احمد بھاردے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر،اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر و دیگر پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے بھی اس قسم کی درخواست دائر کی تھی، اس میں کوئی انفارمیشن نہیں ملی۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ابھی جو درخواست دی ہے وہ واٹس ایپ ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دی ہے۔ واٹس ایپ اور فیس بک کا اکاوئنٹس کی تفصیلات میٹا ہی فراہم کرسکتا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے ان دونوں افراد سے متعلق مزید تحقیقات کا کہا تھا۔ یہاں انوسٹیگیشن ہے صرف اگر کیس کے چالان میں کسی کو ملزم نامزد کیا جاتا ہے عدالت ملزم کو سن سکتی ہے۔ تفتیشی افسر کی درخواست پر مشتبہ افراد کو نوٹس جاری کرنا ضروری نہیں ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کون ہے علیشاذ اور احمد بھاردے۔ علیشاذ اور احمد بھاردے عدالت میں پیش ہوئے۔ علیشاز کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمیں تفتیشی افسر کی درخواست پر اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں مشتبہ افراد کے موبائل فون کہاں ہیں۔ لائیو موبائل کھولنے پر کچھ پتہ چلا۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ نہیں موبائل کھلا ہی نہیں ہے۔ اپیل واچ کھولنے کی کوشش کی گئی مگر کھل نہ نہیں سکی میسج آگیا تھا ہم نے کہا چھوڑ دیں۔ اپیل کو دوبارہ ای میل بھیجی گئی ہے انفارمیشن کی فراہمی سے متعلق انہوں نے کہا ہے پراسس چل رہا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کل جے آئی ٹی نے کیا کیا ہے 14 دن کی مزید مہلت مانگنے کے علاؤہ۔ تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید خان نے کہا کہ 7 گواہان کو جے آئی ٹی میں پیش کیا جا چکا ہے۔ میر رضا اور اس کے دوستوں کے سوشل اکاؤنٹس کے ڈیٹاتک رسائی دی جائے۔

میر رضا کے بزنس پارٹنرز کے سوشل اکاؤنٹ کا ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ آئی کلاؤڈ تک رسائی دینے کاحکم دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی مشتبہ افراد علی شاذ اور احمد بھاردے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے 14 دن کی مہلت دینے کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کے تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔