ضلع تورغر میں مسافر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، 8افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث سڑک سے تین موڑ نیچے جا گری


ویب ڈیسک November 24, 2026

پشاور:

​ضلع تورغر میں مسافر ڈاٹسن گاڑی سیری گیگانی کنڈو کے مقام پر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی سڑک سے تین موڑ نیچے گرنے سے حادثے کا شکار ہوئی۔

​اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تورغر کی ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن میں تین مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں و بی ایچ یو منتقل کیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا۔

آپریشن میں تین ایمبولینسز اور 10 ریسکیور نے حصہ لیا۔