بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ


ویب ڈیسک November 24, 2026

وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جب کہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میں قومی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز،  10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جب کہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔ 

ڈسکوز 61ا عشاریہ1اسکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ رسک والے 10اداروں میں ایف بی آر 54 اعشاریہ 4 اسکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49 اعشاریہ 5 اسکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47 اعشاریہ ایک اسکور کے ساتھ چوتھے اور این ایچ اے 43 عشاریہ4 اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح پاکستان ریلوے 41 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ چھٹے، بی آئی ایس پی 40 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39 اعشاریہ 9 اسکور کے ساتھ آٹھویں، ایس این جی پی ایل 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ نویں اور ای ٹی پی بی 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا