مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر

ریاض اور جدہ جانے والی پروازوں میں بھی پانچ سے سات گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی


طالب فریدی November 24, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں میں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ریاض کے بعد جدہ جانے والی پروازوں کی روانگی میں بھی پانچ سے سات گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی جبکہ متعدد ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ بھی کر دیں۔

جہازوں اور موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی پروازیں بھی تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔