آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

آبنائے ہرمز میں تاحال کشیدگی ہے اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2026
آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر پروجیکٹائل کا ملبہ گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا؛ فوٹو: فائل

آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے دوران حملوں کا نیا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں تین بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعات پیر کے روز پیش آئے جب تینوں جہاز آبنائے ہرمز سے مشرق کی جانب سفر کر رہے تھے۔

ادارے کے مطابق تینوں جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہے اور تمام عملے کے ارکان کی خیریت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہازوں کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ ماحولیاتی اثرات کا فی الحال تعین نہیں ہوسکا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کے ذمہ داروں کی بھی نشاندہی نہیں کی گئی۔

یو کے ایم ٹی او نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ادارے کو دی جائے۔