موٹروے پولیس نے ایم 2 پر لاہور جانے والی ٹریفک بحال کر دی

نیلا دلہ کے قریب کرین الٹنے کے باعث لاہور جانے والی ٹریفک متاثر ہوئی تھی


ویب ڈیسک November 25, 2026
(فوٹو: فائل)

لاہور:

موٹروے ایم 2 پر نیلا دلہ کے قریب لاہور کی جانب چھوٹی اور مسافر بردار گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی پل کی تنصیب کے دوران الٹنے والی کرین کو موٹروے سے جزوی طور پر ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال کی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیلا دلہ کے قریب کرین الٹنے کے باعث لاہور جانے والی ٹریفک متاثر ہوئی تھی، تاہم کرین کو جزوی طور پر ہٹانے کے بعد چھوٹی اور مسافر بردار گاڑیوں کے لیے راستہ کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور کی جانب ٹریفک بلا تعطل جاری ہے اور آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔ موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جبکہ ایس ایس پی موٹروے ٹریفک کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔