پشاور ہائی کورٹ میں ایوب میڈیکل کالج کے افغان اسٹوڈنٹس ہاؤس جاب برخاستگی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دائر درخواستوں پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی، عدالت نے 8 افغان طالبہ کو ملک بدر کرنے سے روک دیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا طالبہ ہے، ہاؤس جاب مکمل نہ کرنے کی صورت میں 5 سال بھی ضائع ہو جائے گے، طالبہ کی ملک بدری کے فیصلہ سے ان کا مستقبل خراب ہو جائے گا۔
پی ایم ٹی سی نے افغان میڈیکل طلبہ کی ملک بدری کا 7 اکتوبر کو اعلامیہ جاری کیا ہے، اس سے قبل بھی پشاور ہائیکورٹ نے افغان طلبہ کو سٹے آڈر دیا ہوا ہے، عدالت نے درخواست گزار افغان سٹوڈنٹس کو ملک بدری سے روک دیا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔