بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے سینئر افسران کے ہمراہ بنگلہ دیشی وفد کا استقبال کیا۔
بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پودا لگانے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ترقی، خوشحالی اور استحکام سمیت دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
بنگلادیش کے اسپیکر حفیظ الدین احمد بیر بکرم نے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کے ہال کا بھی دورہ کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کو قومی اسمبلی ہال کے تاریخی پس منظر اور قانون سازی کے طریق کار سے آگاہ کیا۔