مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی پر جماعت اسلامی کا شدید ردعمل

ایسے اقدامات سے حکمران اپنے خلاف نفرتوں کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں، لیاقت بلوچ


ویب ڈیسک November 25, 2026

لاہور:

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نظربندی پر جماعت اسلامی کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو ریاستی حصار میں قید و نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور مقتدر طبقات عاقبت نااندیشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ نظام ہر محاذ پر عوام سے لڑ رہا ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  ایسے اقدامات سے حکمران اپنے خلاف نفرتوں کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں، اپوزیشن کی آواز کو محدود کرنا خود حکمرانوں کے لیے مفید نہیں ہوگا۔