کراچی: بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی، متعدد افراد کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ

کراچی کے علاقے  بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے


ساجد رؤف November 25, 2026

کراچی کے علاقے  بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیوحکام نے کہا کہ بلوچ کالونی،شاہراہِ فیصل کے قریب عمارت گرنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے موقع پر روانہ ہو گئے،  ہیوی مشینری بھی جائے حادثہ پر طلب کرلی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے کئی گاڑیاں بھی دبی ہوئی ہیں جب کہ اب تک 2 افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔