پشاور:
لیبیا کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کے لیے باجوڑ پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم باجوڑ پہنچی ہے، ٹیم لیبیا بھجوانے والے ایجنٹس کے خلاف تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم معلوم کرے گی کہ کس ائیر پورٹ سے افراد بیرون ملک گئے؟ ٹیم کشتی حادثے کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کوائف، سفری دستاویزات پر حکام سے رابطہ کر لیا۔