خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

9 اضلاع میں کرک، ہنگو، پھار پور، مانسہرہ، سوات، بر سوات، اپر چترال، شانگلہ اور مالاکنڈ شامل


اسٹاف رپورٹر November 25, 2026
فوٹو: فائل

پشاور:

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 اضلاع میں  کرک، ہنگو، پھار پور، مانسہرہ، سوات، بر سوات، اپر چترال، شانگلہ اور مالاکنڈ شامل ہیں، حلقہ بندیوں کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نگرانی کریں گے۔

یکم سے 9 دسمبر تک حلقہ بندوں کا جائزہ لیا جائے گا، 10 دسمبر سے 9 جنوری دسمبر تک کمیٹیاں ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کی حلقہ بندیوں کو ترتیب دیں گے، 10 جنوری کو ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کے حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

26 فروری کو اعتراضات کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔