گوجرانوالہ: ڈکیتی واردات کے دوران ماں اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا

محمد پورہ میں ماں بیٹی خالدہ اوررومیسہ عباس کو گھر کے اندر ہی تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 25, 2026

گوجرانوالہ میں ماں اور بیٹی کو دوران واردات قتل کرنے والا ملزم حمزہ سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ ساتھی فرار ہوگئے۔

ذرائع  نے کہا کہ سی سی ڈی ملزم سے آلہ قتل برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی کہ ساتھیوں نے مبینہ حملہ کردیا، دوطرفہ فائرنگ میں ملزم حمزہ ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گیا۔

ذرائع  نے کہا کہ ملزمان حمزہ اور حارث کا ریمانڈ لیا گیا جسے عدالت میں پیش ہونا تھا، محمد پورہ میں ماں بیٹی خالدہ اوررومیسہ عباس کو گھر کے اندر ہی تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔