اسلام آباد:
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام ریفرنڈم کے بجائے آئینی طریقہ اختیار کرنا ہوگا، عوام کی مرضی کے بغیر نئے صوبوں سے متعلق قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی حکومت میں عموماً بیوروکریٹک اور ٹیکنوکریٹ نوعیت کا سیٹ اپ ہوتا ہے، سیاسی جماعتیں براہِ راست اس کا حصہ نہیں ہوتیں، نئے صوبوں کا قیام انتہائی حساس معاملہ ہے، عوام کی مرضی اور منشا کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہوسکتا، نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، عوام کی مرضی کے بغیر نئے صوبوں سے متعلق قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، نئے صوبوں کے معاملے پر ایسی قانون سازی نہ کی جائے جو کسی مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مزید تنازعات پیدا کرے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام انتہائی حساس معاملہ ہے، عوام کی مرضی اور آئینی تقاضوں کو نظرانداز کرکے قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔