پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا تاریخی خلائی سفر؛ قوم خوشی اور فخر سے سرشار

پاک فضائیہ کی بلند پروازوں سے خلا کی وسعتوں تک خلا بازمحمد ذیشان علی کا سفرپاکستانی نوجوانوں کیلیے نئی امید ہے، شہری


خالد محمود November 26, 2026

پاکستانی عوام نے خلا بازمحمد ذیشان علی کی تاریخی خلائی پرواز کو قوم کے لیے خوشی اوراعزازکا لمحہ قراردے دیا ہے۔

اس تاریخی موقع پر پاکستانی عوام  کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی سفر پوری قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے خلاباز محمد ذیشان علی کی کامیابی ایک نئی تحریک اورحوصلے کا باعث بنی ہے ۔

شہریوں کے مطابق پاک فضائیہ کی بلند پروازوں سے خلا کی وسعتوں تک خلا بازمحمد ذیشان علی کا سفرپاکستانی نوجوانوں کیلیے نئی امید ہے۔ پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی کا خلائی مشن پرروانہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کیلیے کوئی خواب ناممکن نہیں۔

پاکستانیوں  کا کہنا ہے کہ  خلابازمحمد ذیشان علی کی کامیابی دونوں ممالک کے تعاون کی علامت ہے۔ انہوں نے پاک چین دوستی زندہ باد  کے نعرے بھی لگائے۔