1971ء میں بھارت اور مکتی باہنی کی سفاکیت کی دِلخراش کہانی، پاک فوج کے غازیوں کی زبانی سامنے آ گئی۔
1971ء میں بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا۔ بھارت نے دنیا کو دھوکا دینے کے لیے پاکستان پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جھوٹے، من گھڑت اوربے بنیاد الزامات لگائے۔
1971ء کی جنگ میں پاک فوج کے غازی (ر) میجر جنرل محمد یاسین نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے آپریشن کا حصہ تھا اور اس دوران باغیوں نے چٹاگانگ پر حملہ کر کے لوگوں کو یرغمال بنا یا ہوا تھا۔
میجر جنرل (ر) محمد یاسین کے مطابق پاک فوج نے ڈھاکا میں بھارتی فوج اور مکتی باہنی دہشت گردوں کے خلاف دفاعی آپریشن کیے۔ بھارتی فوج نے متحدہ پاکستان توڑنے کے لیے مکتی باہنی کو اسلحہ، تربیت اور مکمل سرپرستی فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ بنگالی اوربھارتی صحافی شرمیلا بوس نے بھی پاکستانیوں کی جانب سےعصمت دری اور مظالم کی سختی سے تردید کی ہے۔