غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
حملوں کے باعث علاقے میں ایک بار پھر جانی نقصان ہوا ہے، جبکہ شہری آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
عرب میڈیا اور اسپتال ذرائع کے مطابق، جمعرات 26 نومبر کو مغربی غزہ کے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ اس سے قبل مشرقی غزہ کے علاقے التفاح میں ایک اور ڈرون حملے میں بھی 3 افراد جان سے گئے۔
حملوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ یہ واقعات اکتوبر 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود پیش آئے ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں جنگ بندی کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔