سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت، صدر زرداری کا اہم سیاسی شخصیت سے ہنگامی ملاقات کا فیصلہ  

آصف علی زرداری کو دو روزہ دورہ لاہور موجودہ سیاسی تناظر میں اہم دیکھا جارہا ہے


محمد الیاس November 26, 2026

سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان ہے جب کہ  صدر آصف علی زرداری نے ہنگامی طور پر اہور آنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کل لاہور میں اہم سیاسی شخصیت اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ سے اہم ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری صرف اس ملاقات کےلئے لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری کو دو روزہ دورہ لاہور موجودہ سیاسی تناظر میں اہم دیکھا جارہا ہے۔