اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل تعطیل کا اعلان

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیے


اسٹاف رپورٹر November 26, 2026
ہمیں اپنے نوجوانوں کو وہ ہنر سکھانا ہو گا جس شعبے میں باہر زیادہ ملازمتیں دستیاب ہیں (فوٹو: فائل)

راولپنڈی/ اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا تاہم ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں اور اداروں میں ورک فرام ہوم ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیبنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا،ریڈ زون اسلام آباد میں کل تعطیل نہیں ورک فرام ہوم ہوگا، 27 نومبر بروز جمعہ ریڈ زون کے دفاتر میں ورک فرام ہوم ہوگا، افسران اور اسٹاف ہنگامی صورتِ حال میں طلبی پر دفتر حاضر ہوں گے جب کہ بقیہ شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔

 

اسی طرح ضلع راولپنڈی میں کل 27 نومبر کو مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم بورڈز امتحان شیڈول مطابق منعقد ہوں گے۔۔