جمعیت علمائے اسلام کے ممکنہ احتجاج کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں اہم اجلاس

راولپنڈی شہر کینٹ سمیت گرد نواح و داخلی و خارجی مقامات پر  سیکورٹی ہائی الرٹ  کردی گئی


صالح مغل November 27, 2026

جمعیت علمائے اسلام کے ممکنہ احتجاج و وفاقی دارالحکومت میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

راولپنڈی شہر کینٹ سمیت گرد نواح و داخلی و خارجی مقامات پر  سیکورٹی ہائی الرٹ  کردی گئی، مجموعی طور پر  پولیس 32 پکٹس قائم کرکے فورس تعینات کردی گئی۔

پکٹس پر تین ایس پیز کی سپرویژن میں مجموعی طور پر 850 سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، راول ڈویژن میں مجموعی طور پر 7 پولیس پکٹس قائم  ہیں، لیاقت باغ ٹرن، منڈی موڑ ،چک مدد،کمیٹی چوک ،چاندنی چوک ، فیض آباد دونوں اطراف ، پکٹس قائم کی گئی ہیں۔

پوٹھوہار ڈویژن میں مجموعی طور پر 13 پولیس پکٹس قائم کی گیں جن میں باہتڑ موڑ، اوپل چوک ،ٹیکسلا چوک، پرانا ٹول پلازہ ،چشتیہ آباد ،مہر آباد ، ایم ایچ چوک ،ٹی اینڈ ٹی چوک ،22 نمںر چونگی ،میڑو اسٹیشن صدر ،کامران مارکیٹ ،معرکہ حق چوک، مورگاہ اور عمار شہید چوک شامل ہیں۔

صدر ڈویژن میں مجموعی طور پر 9پکٹس قائم کی گی ہیں جن میں  دہہگل اڈیالہ روڈ ،اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 1،اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5،بسکٹ فیکٹری، چک بیلی موڑ ،چکری انڑچینج،چک بیلی بازار ،جی ٹی روڈ گوجرخان ،مندرہ ٹول پلازہ ،دولتالہ موڑ ،پریس کلب کہوٹہ اور مرید چوک کلرسیداں میں قائم کی گئی ہیں۔

سیکورٹی ڈیوٹیوں پر 3 ایس پیز ،10 اے ایس پی /ڈی ایس پیز ،30 انسپکٹر /ایس ایچ اوز ،158 اپر سبارڈینٹس اور 494 کانسٹیبلز ، ایلیٹ فورس کے 5اپرسبارڈینٹس اور 20 کمانڈوز ،اور 5 ریزو فورس اڈیالہ گارد تعینات کی گئی ہیں، سیکورٹی انتظامات کی اور آل سپرویژن ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ کے ذمہ ہوگی۔

آل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے فرائض سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل خود سرانجام دین گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک انتظامات کی سپرویژن سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے ذمہ رہے گی۔