گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں زرعی انقلاب کے باعث بنجر زمینیں قابلِ کاشت

آبپاشی کے بہتر نظام اور پانی کی وافر دستیابی سے کسانوں کو سہولت، گندم اور چاول کی کاشت میں اضافہ ہونے لگا


خالد محمود November 27, 2026

گرین پاکستان انیشی ایٹو بنجر زمینوں کی بحالی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری کے ذریعے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جی پی آئی کے تحت جعفرآباد میں زرعی ترقی کیلئے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں غیر آباد زمینیں دوبارہ قابلِ کاشت بننے لگی ہیں۔

آبپاشی کے بہتر نظام اور پانی کی وافر دستیابی سے کسانوں کو سہولت، گندم اور چاول کی کاشت میں اضافہ ہونے لگا۔ جدید زرعی طریقوں کے فروغ اور معیاری بیج و کھاد کی سستے داموں فراہمی سے کسانوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

مقامی کسانوں کے مطابق جی پی آئیکی آمد  سے پہلے غیر آباد رہنے والی زمینوں پر اب فصلیں لہلہا رہی ہیں اور زرعی پیداوار میں بہتری آئی ہے۔

زرعی زمینوں کی بحالی اور کاشتکاری میں سہولتوں کی فراہمی پر جعفرآباد کے زمینداروں اور کسانوں نے جی پی آئی کا شکریہ ادا کیا۔