ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور تینوں گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے


اسپورٹس ڈیسک November 27, 2026

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوحہ میں کھیلے جارہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حیدر علی اور محمد حسنین کی جگہ علی رضا اور شاہزیب خان کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔

شاہزیب خان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور تینوں گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو بدترین شکست سے دوچار کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔