پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈکپ اور اسنوکر کا فائنل جیت لیا

رانا عرفان نے ہم وطن کھلاڑی کو 5-0 سے شکست دی، سیمی فائنل میں تین پاکستانی کھلاڑیوں نے رسائی حاصل کی


ویب ڈیسک November 27, 2026

مسقط: پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے فائنل میں رانا عرفان ابتدا ہی سے چھائے رہے۔ انہوں نے پہلا فریم 96-46 اور دوسرا 67-48 سے جیتا، جبکہ تیسرے فریم میں 64-1 سے کامیابی حاصل کی۔

چوتھے فریم میں 68 پوائنٹس کا شاندار بریک کھیل کر 91-12 سے فتح سمیٹی، پھر پانچواں فریم 69-6 سے جیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی نمایاں رہی۔ چاروں پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، رانا عرفان، اسجد اقبال اور مبشر رضا کوارٹر فائنل تک پہنچے، جبکہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے چار کھلاڑیوں میں سے تین پاکستانی تھے۔

فائنل میں دونوں پاکستانیوں کی رسائی کے ساتھ ہی ٹائٹل پاکستان کے نام ہونا یقینی ہوگیا تھا۔

آل پاکستان فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو ایک بھی فریم جیتنے کا موقع دیے بغیر 5-0 سے شکست دے دی۔