چیئرمین پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، مجودہ صورتحال پر گفتگو

بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت


اسامہ اقبال November 27, 2026

اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مجودہ صورتحال پر بات کی۔

بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی اور ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عملی اقدامات کرے جن سے کشیدگی مزید نہ بڑھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو ان شاء اللہ حالات میں بہتری آئے گی۔