صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ظہور پیلس پہنچے، اُن کے ہمراہ گورنر پنجاب، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وفاقی وزرا محسن نقوی اور چودہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی شریک ہوئے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ نے رہائش گاہ آمد اور خیریت دریافت کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔