راہول گاندھی نے عالمی سیاسی منظرنامے میں بھارت کے محدود کردار پرمودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔
بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتےہوئے کہاکہ پاکستان ایک طرف امریکہ اورایران جنگ میں بطورثالث کردار ادا کررہا ہےجبکہ بھارت صرف تماشائی بناہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اثرورسوخ کے باوجود بھارت ایران امریکہ جنگ میں کوئی مؤثر کردار ادا نہ کر سکا۔ماضی میں بھی بھارتی اپوزیشن لیڈر پاکستان کیساتھ تعلقات اوراہم خارجہ امورپرمودی حکومت کوتنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نےمئی2025میں6بھارتی رافیل طیارے مار گرا کر عسکری برتری حاصل کی جس کی یو ایس کانگریس نے بھی تصدیق کی تھی، عسکری برتری اورکامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان مغربی ایشیا اورمشرق وسطیٰ میں ایک اہم سیکیورٹی پارٹنر کے طورپر سامنے آیا ہے۔