واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ طیارے ٹکرا گئے، بڑا حادثہ ٹل گیا

امریکی حکام کے مطابق دونوں طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے قطار میں موجود تھے


ویب ڈیسک November 28, 2026

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے قطار میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک طیارہ ہولڈ لائن سے آگے بڑھ گیا اور اس کا پر ساتھ کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ ٹکراؤ کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔