مولانا فضل الرحمان کے اہلخانہ کو 30 منٹ کی مہلت دے کر گھر سیل کردیا گیا

کارروائی کے موقع پر آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی


نعیم اصغر November 28, 2026

اسلام آباد:

مقامی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو 30 منٹ کی مہلت دے کر گھر سیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کو سیل کرنے آج صبح پہنچی، جہاں علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ساتھ گھر کے باہر موجود رہے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے گھر جانے والے راستوں پر پولیس کے اہل کار الرٹ رہےجبکہ سڑک سے ان کی رہائشگاہ کی جانب جانے والی گلی کو بھی ناکا لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ روانہ ہو گئے، جس کے بعد ڈی سی سی ڈی اے نے گھر کو سیل کردیا۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کے اہلِ خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 30 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔