لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مہنگائی پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی عوام کے لیے عذاب بن گئی ہے.
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ہوشربا قیمتوں نے عوام کو تشویشناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے, چینی کی درآمد اور برآمد کے معاملے میں مافیا کی سرپرستی ختم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا عمل نئے بجٹ سے قبل مکمل کیا جائے جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں پر کنٹرول میں حکومتی ناکامی کا بھی تدارک کیا جائے۔